پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں 74ویں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ شہر بھر کے مختلف بازاروں میں قومی پرچم ، قومی پرچموں کے دیدہ زیب بیجز ، مشاہیر اور پاکستان کی تصاویر کی بیجیز کے سٹالز لگ گئے ہیں۔ خیبر بازار میں درجنوں سٹالز لگ گئے ہیں شہر کا تاریخی بازار قصہ خوانی سبز ہلالی جھنڈیوں سے سج گیا ہے جبکہ گھروں اور گلی محلوں کو سبز پرچموں سے سجانے کے لئے بچے ، بڑے خریداری میں مصروف نظر آ رہے ہیں ادھر تاجروں نے دیگر کاروبار ختم کر کے قومی پرچموں کے کاروبار شروع کردیا ہے ۔ قومی پرچم کے بنے بچوں ، بچیوں کے لباس بھی مارکیٹ میں آ گئے ہیں تاجروں نے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے سٹالوں پرقومی پرچموںکے رنگوں سے مزین کھلونے ،شرٹ ، بیج ، سٹریکر ااور مختلف اشیاءسجا رکھی ہے ۔ تاجروں کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت ا س سال ان اشیا ءکی خریداری کا رحجان کم ہے البتہ 14اگست قریب آتے آتے اس میں اضافہ متوقع ہے تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔