آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

علی گل پیر نے مشک کلیم کا انداز اپنا لیا

فنکاروں کو اپنے مختلف انداز سے ’ٹرول‘ کرنے والے علی گل پیر نے ماڈل مشک کلیم کی نقل اُتار کر سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

علی گل پیر پاکستانی فنکاروں سمیت عالمی شہرت یافتہ اداکاروں کی نقل اُتارنے کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں، اس مرتبہ کامیڈین نے نقالی کیلئے ماڈل مشک کلیم کا انتخاب کیا ہے۔


علی گل پیر نے ماڈل مشک کلیم کی ایک ایسی تصویر کی نقالی کی جس میں میں انہیں جینز پر ٹاپ پہن رکھا ہے لیکن جیسا ٹاپ پہنا ہوا ہے اس کی نقالی کسی مرد کی شکل میں دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

مشک کلیم کے ساتھ نقالی کی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے علی گل پیر نے لکھا کہ ’جب آپ کا درزی کہتا ہے، باجی بالکل ایسا بناؤں گا۔‘

مشک کلیم کو بھی اپنی نقالی شدہ تصویر میں علی گل پیر کا ورژن خوب بھایا اور کمنٹ کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

انہوں نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں یہ تصویر بہت اچھی لگی ہے۔‘

اداکارہ مائرہ خان نے قہقہے لگانے والی ور دیگر ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید