• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گُل پیر کو ماڈل کے فوٹوشوٹ کی نقل کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف آرٹسٹ علی گُل پیر کو معروف ماڈل ایمان سلیمان کے فوٹو شوٹ کو اپنے انداز میں پیش کرنا مہنگا پڑ گیا۔علی گُل پیر پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈلز اور اداکاراؤں کے فوٹو شوٹ کو اپنے انداز میں پیش کرنے پر کافی مقبول ہیں۔حال ہی میں پاکستانی آرٹسٹ علی گُل پیر نے ماڈل ایمان سلیمان کے فوٹو شوٹ کو اپنے انداز میں پیش کیا جس میں ماڈل کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک پانی سے بھرے ٹب میں اپنے پاؤں ڈبو کر بیٹھی ہیں۔علی گُل پیر نے ماڈل ایمان سلیمان کے فوٹو شوٹ کی نقل اُتارتے ہوئے اپنے انداز میں ایک تصویر کھینچی جس میں انہیں ایسے ہی پانے سے بھرے ٹب کے ساتھ کپڑا نچوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستانی آرٹسٹ علی گُل پیر نے اپنی تصویر میں کیپشن لکھا کہ ’اسی پانی سے اپنے پاؤں اور کپڑے بھی دھوئیں اور اس طرح زمین کا پانی بچائیں‘علی گُل پیر کی تصویر پر فوٹو شوٹ کرانے والی ماڈل نے تبصرہ کیا کہ ’اسے پیڈیکیور کہتے ہیں، خود کو تعلیم دیں‘ماڈل کے طنزیہ تبصرے پر علی گُل پیر نے بھی ملے جلے انداز میں کمنٹ کیا کہ ’معاف کیجیے گا میرا تعلق دادو سے ہے، مجھے آج ایک نئی چیز سیکھنے کو ملی‘۔

تازہ ترین