• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گل پیر نے زرتاج گل کے بیان کی مزاحیہ وضاحت کردی

پاکستان کے نامور آرٹسٹ علی گُل پیر نے زرتاج گل وزیر  کی ٹی وی پر کوویڈ -19 کی خود ساختہ تشریح کا مذاق ایک مختصر ویڈیو میں بنادیا۔

علی گل پیر نے زرتاج گل وزیر کے بیان پر اپنی ایک مختصر ویڈیو بنائی جس میں بیک گراؤنڈ آواز تو وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہے لیکن سامنے وہ اداکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

لیب کوٹ پہنے سائنسدان بنے علی گل پیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آواز زرتاج کی ہو اور میں گل ہوں۔

علی گل پیر کی مزاحیہ اداکاری سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سرکاری ٹی وی چینل کے ایک شو میں زرتاج گل نے گفتگو کرتے ہوئے کورونا کی خودساختہ تشریح کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ’کوویڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے نقصان پہچا سکتے ہیں، اب یہ ان پر ہے کہ قوت مدافعت کو کیسے پیدا کریں۔‘

وزیرمملکت کو یہ تشریح سوشل میڈیا پرخاصی مہنگی پڑ گئی تھی اس حوالے سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تنقید اور ان کی معلومات کا تمسخر اڑانے کا سلسلہ اتنا جارحانہ اور مسلسل تھا کہ بالاآخر انہیں سوشل میڈیا پر ہی اس کی وضاحت دینی پڑگئی تھی۔

تازہ ترین