آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاہور: پتنگ کی ڈور سے بچے کی ہلاکت، بزدار کا نوٹس

پتنگ کی ڈور پھرنے سے ہلاکت کا سردار عثمان بزدار  نے نوٹس لے لیا


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے مالی پورہ شفیق آباد میں بند روڈ پر 5 سالہ بچے کی گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق آصف نامی شخص رات گئے اپنے 5 سالہ بیٹے اصغر کو موٹرسائیکل پر لے کر نکلا تو دھاتی ڈور بچے کے گلے پر پھر گئی۔

پتنگ کی دھاتی ڈور گلے پر پھرنے سے بچہ خون میں لت پت ہو گیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ شفیق آباد کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کر کے پتنگ باز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ڈور پھرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرِ اعلیٰ پناب نے غفلت کے مرتکب افراد اور ذمے داروں کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

بنارس پل پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا

وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات افسوس ناک ہیں، پتنگ بازی کی خلاف وزری پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید