• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، ٹریفک پولیس اہلکار نے سب کے دل جیت لیے

پولیس آفیسر نے بزرگ کو گود میں اُٹھا کر سڑک پار کروا دی


چین کے ٹریفک پولیس اہلکار نے ایک بزرگ شہری کو گود میں اُٹھا کر سڑک پار کروا کر سب ہی کے دل جیت لیے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہی اہلکار ایسے کام کرتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں۔

ایسے ہی مناظر چین میں دیکھے گئے جب ایک بزرگ شخص سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس دوران وہاں موجود ٹریفک کنٹرول کرتے پولیس اہلکار نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جب دیکھا کہ بزرگ شخص کو چلنے میں دشواری پیش آ رہی ہے تو پولیس آفیسر نے بزرگ کو گود میں اُٹھا کر سڑک پار کروا دی۔

یوں اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پولیس اہلکار کے اقدام کو جس نے بھی دیکھا تعریف کیے بغیر رہ نہ سکا جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین