• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے لیے پرامید ہیں: آنڈریا نیلسن

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ آنڈریا نیلسن کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ٹیموں کے کوالیفکیشن کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا، نیوزی لینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے لیے پرامید ہیں۔

آنڈریا نیلسن نے کہا کہ ایونٹ ملتوی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم صلاحیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹس کے لیے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کامکمل ہونا باقی ہے، ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے غیرمعمولی انتظامات کررہے ہیں، 2022 میں ورلڈ کپ ہونے سےتمام ٹیموں کو تیاری کاموقع ملے گا۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے مقابلے میں باہمی سیریز کا انعقاد نسبتا آسان ہے، نیوزی لینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے لیے پرامید ہیں۔

تازہ ترین