• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر اسلام آباد نے ہفتہ وار بازار لگانے کے احکامات جاری کردیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے شہر میں ہفتہ وار بازار لگانے کے احکامات جاری کردیے۔

شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ایچ نائن اور جی ٹین میں کل سے ہفتہ وار بازار شیڈول کے مطابق لگائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹال ہولڈرز کو ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔

میئر اسلام آباد نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ اب بھی منڈلارہا ہے، دکانوں پر سماجی فاصلے کا خیال بھی خصوصاً رکھا جائے۔

تازہ ترین