• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رافع

چنبیلی پاکستان کا قومی پھول ہے۔ گرم اور مرطوب علاقوں میں پائے جانے والے اس نہایت ہی منفرد خوشبو والے پھول کی دو سو اقسام ہیں، جن میں اکثریت سفید یا زرد رنگ والے پھولوں کی ہے۔

چنبیلی کے پتے پورا سال ہرے رہتے ہیں، جو پت جھڑ میں جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور پھر دوبارہ پھول آجاتے ہیں۔ چنبیلی کا پودا 15 سے 20 برس عمر پاتا ہے۔ اس کی اونچائی تقریباََ 10 سے 15 فٹ ہوتی ہے اور اگر پودے کو دیوار وغیرہ کی صورت میں سہارا میسر آ جائے تو اس کی اونچائی 30 فٹ تک جا سکتی ہے۔ یہ پھول عموماً ایک انچ پر محیط ہوتا ہے۔

پودے پر پھول گرما اور بہار میں آتے ہیں۔پودا اگنے کے عموماً چھ ماہ بعد اس پر پھول آنا شروع ہوتے ہیں۔چنبیلی کے پھول کی خوشبو اندھیرا ہونے کے بعد اپنے عروج پر ہوتی ہے۔چنبیلی کے پھول سے نکالا گیا تیل کاسمیٹکس اور پرفیوم بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین