• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کو ذاتی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھادیا گیا، شبلی فراز کی سابقہ حکومتوں پر تنقید


وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن میں موجود جماعتوں اور ان کی گزشتہ حکومتوں پر کڑی تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا  کہ گزشتہ دہائی میں مسئلہ کشمیر کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کی بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس مؤثر انداز سے وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کی وکالت کررہے ہیں، ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

تازہ ترین