• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز( نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر رکن صوبائی اسمبلی ممتاز علی چانڈیو نے آج دوسرے روز بارش ایمرجنسی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے بھریا شہر کا دورہ کیا۔ بعد ازاں کنڈیارو اور محرابپور، ہالانی بھی گئے ۔ ممتاز علی چانڈیو اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد رائو کے ہمراہ بھریا سٹی، بھریاروڈ، کنڈیارو ، ہالانی کے دورے۔ ٹائون افسران کو بارش کے پانی کی نکاسی کے احکامات جاری کیئے ۔ محرابپور کے شہر کے دورے کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب ایندھن فراہم نہ کرنے کی شکایت، رکن اسمبلی ممتاز چانڈیو اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایندھن فراہم کرنے کی ہدایت، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع کی مجموعی صورتحال بہتر ہے ۔

تازہ ترین