• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بازار رات 9، ریسٹورنٹس 10 بجے تک کھلیں گے

 بازار رات 9، ریسٹورنٹس 10 بجے تک کھلیں گے 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ نے پالیسی فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیاںرات 9بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ ریستوران کے بند کرنے کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا، سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس نے 15 ستمبر سے پورے صوبے میں تعلیمی ، کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، جیسا کہ این سی سی نے تجویز کیا تھا لیکن صوبائی حکومت آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ایک بار پھر صورتحال کا جائزہ لے کر اس منصوبے پر آگے بڑھے گی۔ ہفتے کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔

تازہ ترین