• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث کمپنی ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل نے بلیک میلنگ ہتھکنڈوں کا استعمال کیا، کارروائی کی جائے، پی بی اے

’ ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل نے بلیک میلنگ ہتھکنڈوں کااستعمال کیا‘


کراچی (نیوز ڈیسک) پی بی اے نے اشتہاری ایجنسیوں سے جبراً کاروبار وصول کرنے کیلئے بلیک میلنگ کے ہتھکنڈوں کا استعمال کرنے پر جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث کمپنی ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل بول ٹی وی چینل کے مالک اور اسے چلانے والی ایم ایس لبیک پرائیوٹ لمیٹڈ کے خلاف باضابطہ شکایت کی ہے۔ پی بی اے نے پیمرا آرڈیننس 2002 کی متعدد دفعات، الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 اور پیمرا (مشمولات) ضابطے 2012 کی خلاف ورزی کرنے پر پیمرا کو ممنوعہ حکم پاس کرکے اور اس کے لائسنس کو معطل اور منسوخ کرکے اس چینل کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس چینل کے مالکان ایگزیکٹ کے بھی مالک ہیں جو بہت بڑے جعلی ڈگری اور بلیک میلنگ کے اسکینڈل میں ملوث ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کیلئے بری ساکھ کا باعث بنی اور جس کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں جعلی ڈگریوں کے کاروبار اور بلیک میلنگ کیلئے قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے۔ پی بی اے اس سے قبل 21 مارچ 2020 کو اپنے خط میں ایگزیکٹ کے چینل کی جانب سے اشتہاری ایجنسیوں اور معزز پرافیشنلز کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کو پیمرا کے نوٹس میں لاچکا ہے لیکن ایم ایس لبیک پرائیوٹ لمیٹڈ کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین