• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کا نام، یا فلیٹ کا تنازع، کلفٹن میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

غیرت کا نام، یا فلیٹ کا تنازع، کلفٹن میں بھائی نےبہن کو قتل کر دیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 2میں واقع فلیٹ میں گھریلو تنازع پر ملزم حسنین قمر نے فائرنگ کر کے اپنی بہن 19سالہ نور الہدیٰ کو قتل کر دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول برآمد کر لی، اور لاش جناح اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم نے اپنی بہن کوتعلقات کے شبے میں قتل کیاہے ، پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، تاہم وہ بیان بدل رہا ہے، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم ڈی ایم سی ساوتھ کے انسداد تجاوزات سیل میں سب انسپکٹر ہے۔

تازہ ترین