• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی: بیٹے کے ہاتھوں باپ، دادا، چاچا قتل


خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے شہر صوابی میں گھریلو تنازع نے 3 افراد کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ میں واقع ایک گھر میں پیدا ہونے والے تنازع میں بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ، چاچا اور دادا کو قتل کر دیا۔

ملزم تہرے قتل کی یہ واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: صوابی میں فائرنگ سے وکیل قتل

پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین