• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع شہید بےنظیرآباد کے 55 پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کی ہدایات پر ایس ایس پی نوابشاہ نے پولیس کے 55 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

ضلع شہید بےنظیرآباد میں سفارشی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے55 پولیس اہلکاروں کی ملازمت سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔

اہلکاروں کو چھوٹے قد، عمر زیادہ اور قوائد ضوابط کے بغیر بھرتی پر برطرف کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نوابشاہ تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کو قوائد و ضوابط کے خلاف بھرتی کیا گیا تھا، آئی جی سندھ کے حکم پر55پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔

تازہ ترین