آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چین میں شدید بارشوں کے باعث قدیم دیوار گر گئی

چین میں شدید بارشوں کے باعث قدیم دیوار گر گئی


چین کے شہر Xi'an میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، دیکھتے ہی دیکھتے قدیم دیوار گر گئی۔

یوں تو بارشوں سے گرمی کا زور کم ہوجاتا ہے اور موسم بے حد خوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرجائیں تو تباہی مچا دیتی ہیں۔

چین کے شہر Xi'an میں بھی گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بارش کی وجہ سے شہر کی قدیم دیوار گر گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید