• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 2 سال کے دوران ضمانت پر رہا 156 ملزمان کی تصدیق

کراچی میں گذشتہ دو سال کے دوران عدالتوں سے ضمانت پر رہا ہونے والے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی تصدیق اور قواعد کی جانچ پڑتال کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے تھانوں کی سطح پر ضمانت پر رہا ملزمان کے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اور ضمانت ہر رہا شدہ مجموعی طور پر 156 ملزمان کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

کوائف کی جانچ کے دوران اب تک 80 ملزمان کو ویری فکیشن کے بعد جانے دیا گیا جبکہ 76 ملزمان کی جانچ پڑتال کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ضمانت پر رہا ملزمان کی سرگرمیاں اور دیگر معاملات زندگی کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری اس عمل کا مقصد کراچی میں امن و امان کا قیام ہے۔

مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

تازہ ترین