• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:نالے سے نکالا گیا کچرا تاحال سڑک پر موجود


کراچی میں شارع نورجہاں پر نالے کی صفائی کے بعد نکالا گیا کچراسڑک پر ڈال دیا گیا ۔

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے شارع نور جہاں پر برساتی نالے کی صفائی کی گئی تاہم کچرا سڑک پر ہی ڈال دیا گیا جو کئی دن گزرنےکے باوجود جوں کا توں ہی پڑا ہے ۔

ایک طرف کچرے سے تعفن پھیل رہا ہے تو دوسری طرف یہ ٹریفک جام کا بھی سبب بن رہا ہے۔

شارع نور جہاں پر شام کےو قت ٹریفک کا دباو ٔ ہوتاہے ،راہیگراور اہل علاقہ کچرا کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔

تازہ ترین