• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتوں کے سونگھنے کے ذریعہ کورونا کا پتہ لگانے کے لئے ٹرائل

لندن(پی اے) نارتھ ویسٹ میں کورونا وائرس کی معمولی علامات والے لوگوں کی ایک ٹرائل میں شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آیا کتے کووڈ 19 سونگھ سکتے ہیں۔ لندن سکول آف ہائجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کی قیادت میں چیرٹی میڈیکل ڈیٹکشن ڈوگز اینڈ ڈرہم یونیورسٹی کے تعاون سےٹرائل کے ایک حصے کے طور پر نارتھ ویسٹ کے لوگوں سے جہاں کیسوں میں حالیہ اضافہ ہوا ہے کہا جارہا ہے کہ وہ ٹرائل میں حصہ لیں۔ رضا کار تین گھنٹے تک ماسک اور 12گھنٹے نائلون کے موزے اور ٹی شرپ پہن کر سانس اور جم کی بو کے نمونے فراہم کریں گے۔ ریسرچ کرنےوالوںکو درستگی کے لئے 325 مثبت اور 675 منفی سمپلز جمع کرنے کی امید ہے این ایچ ایس کے رضا کاروں اور ان کے خاندانوں سے بھی سمپلز جمع کئے جارہے ہیں ایل ایس ایچ ٹی ایم کے ریسرچ کرنے والے جسمانی بو کے کمپائونڈز کا تجزیہ کریں گے کہ کوئی کب کس طرح وائرس کا شکار ہوتا ہے پھر سمپلز میڈیکل ڈیٹکشن ڈوگز ٹریننگ سینٹر بھیجے جائیں گے جو ملٹن کی سنیں میں واقع ہے جہاں وائرس سمپلز کی شناخت کے لئے جانوروں کی تربیت کی جائے گی امید ہے کہ اگر ٹرائل کا میاب ہوگیا تو بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے سکریننگ کے لئے کتوں کو برطانوی ائر پورٹوں پر استعمال کی جامسکتا ہے میڈیکل ڈیٹکشن ڈوگز کے چیف ایگزیکٹو کلیئر گیسٹ نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ ہم کووڈ19 کی بو کا پتہ چلانے کے لئے کتوں کو جلد از جلد تربیت دیں تاکہ ہم لوگوں کی آزادنہ اور محفوظ طریقے سے نقل و حرکت کو یقینی بناسکیں اور اس کو ممکن بنانے کے لئے عوام کی مدد ضروری ہے۔ ڈرہم یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف بائو سائسنز پروفیسر سٹیولسنے نے کہا ہے کہ اگر ہمارے تربیت یافتہ کتے وائرس والے لوگوں کی شناخت کرسکیں اور وہ بیمار بھی نہ ہوں تو یہ انقلابی قدم ہوگا۔ یہ وبا کی دوسری لہر کو روکنے میں مدد کے لئے بہت اہم قدم ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین