آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سازش کے تحت خطے کی ڈیموگرافی بدلی جا رہی ہے،سرائیکی رہنما

ملتان( سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر پی ایس پی ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ پنجابی بیوروکریسی سرائیکی خطے کے تمام مسائل پر قابض ہے سول سیکرٹریٹ سرائیکی قوم کے مسائل کا حل نہیں ایک منظم سازش کے تحت سرائیکی خطے کی ڈیموگرافی کو تبدیل کیا جا رہا ہے جسکی ہم قطعی طور پر اجازت نہیں دیں گے۔بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر سرائیکی قوم پرست جماعتوں اور دانشوروں کا مشاورتی کٹھ منعقد ہوا صدارت پارٹی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کی مشاورتی اجلاس میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز نون، سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ، جام اظہر مراد ، مظہرعباس ، شاہ نواز مشہوری، مخدوم اکبر شاہ ، راشد عزیز بھٹہ ، محمد انور بھٹہ ، شاہد کوکب نوناری ، ملک اعجاز احمد ، مہر رستم علی سیال ، شریف خاں لشاری ،نذیر کٹپال، اللہ وسایا خاں لنگاہ ،ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ  اور دیگر پارٹیز کارکنان نے شرکت کی۔

ملتان سے مزید