• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ ’پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ میں خود بھی پاگل ہوں‘۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے مزاحیہ انداز میں لوگوں کی فطرت سے بھی پردہ اٹھایا۔

اپنی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے، کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا۔‘



ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’میں پاگل ہوں۔‘

اداکار کے اس پُرمزاح کیپشن سے جہاں مداح محظوظ ہورہے ہیں وہیں ساتھی اداکار بھی اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے جوابی کمنٹ میں لکھا کہ ’آپ کا کیپشن بہترین ہے۔‘ سینئر اداکارہ میرا جی نے بھی نعمان اعجاز سے اتفاق کیا۔

تازہ ترین