کراچی میں شديد بارشوں کے باعث بند کورنگی کازوے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس کے باعث شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آرہا ہے۔
موسلادھار بارشوں کے باعث قیوم آباد سے کورنگی آنے اور جانے والے روڈ پر کئی فٹ پانی جمع ہے، ٹریفک کی آمد و رفت کھولنے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔
بارش کی وجہ سے سڑک پر پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بدترین ٹریفک جام ہے، قیوم آباد، کورنگی کازوے ، بروکس چورنگی،بلال چورنگی اور اطراف میں ٹریفک جام ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کازوے روڈ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا دباؤ ہے۔