• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ انتقال کر گئیں

سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ انتقال کر گئیں
سابق صدر پاکستان محمدرفیق تارڑ

سابق صدر پاکستان محمدرفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑ انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔

عطااللہ تارڑ کے مطابق رضیہ رفیق تارڑ کا آج صبح ساڑھے 9 بجے انتقال ہوا ہے، انہوں نے احباب سے کورونا وباء کے باعث نمازجنازہ میں شرکت کے بجائے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف ، مریم نواز ، سینیٹر پرویز رشید، راجہ ظفر الحق، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ہے۔

تازہ ترین