وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ ہمارے حالات تعلیم کے ذریعے ہی تبدیل ہوسکتے ہیں اور معاشرہ میں تبدیلی تعلیم سے ہی لائی جا سکتی ہے۔
وزیراعظم کے خصوصی مشیر شہزاد ارباب نے پشاور کے علاقہ تہکلا بالا میں گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر1 کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد ارباب نے کہا کہ پرائمری اسکول میں افغان مہاجرین اور پاکستانی بچے تعلیم حاصل کریں گے، 5 کمروں پر مشتمل سرکاری اسکول میں تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسکول میں پڑھنے والے 800 میں سے 120 افغان طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔
شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ کورونا وبانے ظاہر کردیا کہ کس ملک کا نظام صحت کتنا مضبوط اور مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین جب وطن واپس لوٹیں تو ان کے پاس ہنر ہونا چاہیے۔