• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا سندھ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا


طوفانی بارشوں کے باعث بلوچستان کا سندھ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

جیو نیوز کی ٹیم نے حقائق جاننے کے لیے پُرخطر راستوں کا سفر کیا تو پتا چلا کہ بارشوں کے باعث سندھ۔بلوچستان شاہراہ جگہ جگہ سے بہہ گئی ہے۔

قومی شاہراہ جگہ جگہ برساتی ریلوں کے ساتھ بہہ گئی، پل بھی تباہ ہوگئے اور سڑکیں ٹوٹنے سے لوگ محصور ہوگئے ہیں۔

کچے مکانات گرنے سے درجنوں افراد بے گھر ہوگئے، خضدار میں متاثرین نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

بولان میں متاثرہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت نہ ہوسکی جس کےباعث کوئٹہ، زیارت اور پشین کو گیس کی فراہمی بدستور معطل ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ہے، صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد کا کام جاری ہے۔

کوئٹہ سے سبی تک، بی بی نانی، کرتہ، پنجرہ پل، گوکرت سمیت مختلف مقامات پر تو قومی شاہراہ کا نام و نشان ہی نہیں ہے جبکہ بی بی نانی کے مقام پر پل کی مرمت کرکے گاڑیوں کی جزوی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے۔

تازہ ترین