• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR، کرپٹ اور نااہل عناصر کیخلاف کارروائی، 35افسران و اہلکار معطل،3برطرف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ادارے میں موجود بےضابطگی،بدعنوانی اورنااہل عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کافیصلہ کیاہےاس حوالے سے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے،ایک ماہ میں 26افسر ،19 اہلکار معطل، 3برطرف، وزیراعظم کی دو اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی کی اجازت ،جولائی سے اب تک ایک ماہ میں 26افسران اور19 اہلکاروں کو معطل کر دیاگیاہے جبکہ 3 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، ایف بی آر کے مطابق بد عنوانی میں ملوث دو اعلی عہدے کے افسران کیخلاف تا دیبی کارروائی کے سلسلے میں وزیر اعظم سے اجازت مل گئی ہے۔

تازہ ترین