• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں سمیت 9افراد کے قتل کے4ملزم جوڈیشل، اٹک منتقل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج راجہ قمر زمان نے بچوں سمیت 9افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر چوبیس اگست تک جوڈیشل کر دیا جنہیں بعد ازاں اٹک جیل پہنچا دیا گیا۔ گزشتہ روز پولیس نے مرکزی ملزم رب نواز کے 2بیٹوں دانش اور اکرام کے علاوہ رب نواز کے بھائی محمد اشرف اور بھتیجے عاقب کو کڑے پہرے میں عدالت میں پیش کیا تھا، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے چوبیس جولائی کو چونترہ کے گائوں میال میں قتل کا بدلہ لینے کیلئے بچوں سمیت 9خواتین کی جان لی تھی۔ پولیس نے مجموعی طور پر25افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا تاہم اب تک اس کیس میں گیارہ افراد ہوئے ہیں جبکہ مرکزی ملزم رب نواز کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی ۔
تازہ ترین