راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈ ی بنچ کےجسٹس انوارالحق پنوں نے بغیر وارنٹ گھر میں گھس کر خواتین کو شیر خوار بچوں سمیت گرفتار کرنے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے طلائی زیورات قیمتی موبائل اور نقد رقم 7لاکھ50ہزار روپے چھین کر منشیات کے جھوٹے مقدمے درج کرنے پر ڈی پی او جہلم ،ایس ایچ او سٹی جہلم اور تفتیشی افسر سے 10دن کے اندر وضاحت طلب کرلی ۔ مصباح پرویز نے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ذریعے رٹ دائر کی تھی۔