• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں‘احمد حسن ڈیہڑ

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوسی 74بستی گاگراں میں ایم این اے ملک احمد حسن ڈیہڑ نے بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے سے سابقہ دور حکومت میں الیکشن میں منتخب ہونے والے وزیراعظم رہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ یہ علاقہ کل بھی خستہ حالی کا شکار تھا اور آج بھی ہے اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و سابق چیئرمین ملک جمشید لابر نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا تحریک انصاف کا منشور ہے۔تقریب میں ایم پی اے ملک سلیم اختر لابر،جہانگیر عباس،اشفاق احمد ڈھڈی، ڈاکٹر شبیر،ملک ودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین