پشاور(وقاِئع نگار)پشاور میں فریش ملک ایسوسی ایشن کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے لائیوسٹاک فارمرز ویلفیر ایسوسی ایشن کو ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے اختیار دیدیاگیا لائیو سٹاک ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صدر آصف اعوان کی زیر صدارت اجلاس ہوااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کے لئے کابینہ کا چنائواگلے ہفتے ہوگا اجلاس میں کثیر تعداد میں فارمرز اور دودھ شاپ کیپرز نےشرکت کی اجلاس میں صوبائی صدر لائیوسٹاک فارمرز ویلفیر ایسوسی ایشن محمد آصف اعوان جنرل سیکرٹری ثریا شہاب کامران خان شکور حاجی زاھد خان مدثرمشتاق شکیل خان حاجی امداد خالد خان یونس خان ثمینا جان ابوبکر خالد خان کامران اور دیگر شرکاء نے خطاب کیا۔