• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم اور غیر مسلم پاکستانی ، برابر کے شہری ہیں، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دستور کے تحت مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی اور برابر کے شہری ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 11 اگست 1947ء کی قائداعظم کی تقریر اقلیتوں کیلئے پاکستان کی سوچ کا مظہر ہے اور اسی سوچ پر پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر کار بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ دستور پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، ان کے اطلاق میں خامیوں کو دور کرکے صورتحال مزید بہتر بنانا ہے، غیر مسلموں سے بہترین سلوک، رواداری، صلہ رحمی اسلام کے سنہری اصول ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان، تعمیر اور دفاع پاکستان میں اقلیتوں نے تاریخی کردار ادا کیا ہے،ملک کی ترقی، خوشحالی کیلئے خدمات پر غیرمسلم پاکستانیوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

نون لیگ کے صدر نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں غیرمسلم پاکستانیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،مسلم اور غیرمسلم پاکستانیوں سے مل کر پاکستان کا خوبصورت متنوع اور کثیرالشراکتی جمہوری معاشرہ وجود میں آتا ہے۔

تازہ ترین