• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حالیہ بارشوں میں28 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

پروونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) سندھ نے حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران 28 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

اعداد و شمار کےمطابق حالیہ بارشوں کے دوران جامشورو میں 3 اور نوشہرو فیروز میں 1 شخص زخمی ہوا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق سکھر میں 11 جانور مرگئے جبکہ 132 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 11 اور نوشہرو فیروز میں 1 گھر کو نقصان پہنچا جبکہ عمر کورٹ میں 1 گھر جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق دادو کی تحصیل جوہی کے کچے کے علاقے میں پھنسے افراد کے لیے 6 موٹر بوٹس بھیجی گئیں۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ دادو میں سیلاب متاثرین کے لیے 1 ہزار ٹینٹ،1 ہزار مچھر دانیاں،1 ہزار جیری کین،1 ہزار واٹر کولر،1ہزار کچن سیٹ اور 1400 راشن بیگ فراہم کیے گئے۔

تازہ ترین