• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل کمیونٹی سروس پلیٹ فارم کی رضاکاروں کو شمولیت کی دعوت

دنیا میں خیرات اور عطیات دینے والے ملکوں میں پاکستان 91ویں نمبر پر ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ پاکستان کا شمار دنیا میں نوجوان قوموں میں ہوتا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی کی عمر 30 برس سے کم ہے جبکہ ملک کی 29 فیصد آبادی 15سے 29سال کی عمر کے درمیان ہے۔

ان اعداد و شمار سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ درست اقدامات کیے جائیں تو اس ملک کا مستقبل کس قدر روشن اور تابناک ہوسکتا ہے، اور یہی تصور ملکر ڈاٹ کام (Milkar.com) کا ہے۔ جوکہ ایک سوشل کمیونٹی سروس پلیٹ فارم ہے، اور جس کا مقصد ان رضاکاروں کو جو کہ پاکستان بھر میں سماجی بھلائی کے اداروں سے منسلک ہیں انھیں آپس میں یکجا کرنا ہے۔

اس آن لائن انٹر ایکٹو پلیٹ فارم کے ذریعے انفرادی طور پر رضاکار اپنی استعداد اور صلاحیتوں کے مطابق سماج کی خدمت کرسکتے ہیں۔ ملکر ڈاٹ کام کا ایک نہایت ہی سادہ تصور یہ ہے کہ، جو تنہا نہیں وہ ملکر ممکن ہے۔

اگر کوئی سماجی مسائل کے حل کے لیے کام کرنا چاہتا ہے تو، یہ کمیونٹی پلیٹ فارم کسی کے لیے بھی اور سب کے لیے ہے۔ اور ایسا خواہشمند اس سے منسلک ہوسکتا ہے۔

اس وقت ملکر۔ڈاٹ کام ایک وسیع سماجی بھلائی کا ادارہ ہے جو کہ مختلف مسائل کے لیے کام کررہا ہے، جیسا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی، حفظان صحت اور ماحولیاتی تحفظ اس میں شامل ہے۔

اس کے ساتھ جو ادارے اسکے ساتھ شراکت داری کررہے ہیں ان میں الخدمت فاؤنڈیشن، اخوت فاؤنڈیشن، ڈبلیو ڈبلیو ایف، ٹیک فار پاکستان، دی سٹیزن فاؤنڈیشن، ایس او ایس چلڈرنز ویلیج، پاکستان چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن، کشف فاؤیشن، انڈس اسپتال اور ادارہ تعلیم و آگاہی شامل ہیں۔

اب ملکر ڈاٹ کام ایک منفرد آئیڈیا (خیال) پیش کرنا چاہتا ہے کہ جہاں کوئی بھی سماجی بھلائی کا ادارہ جس قدر اور جہاں رضاکاروں کی ضرورت ہو وہ جمع کریں۔

یہ رضا کاروں کا پلیٹ فارم ایک آن لائن انٹر ایکٹو ویب سائٹ پر مبنی ہوگا، جوکہ رضاکارون کو سماجی کاموں کے لیے آپس میں منسلک کرے گا تاکہ ایک بہتر کمیونٹی کی تعمیر ہوسکے۔

اس سلسلے میں ملکر ڈاٹ کام نے ایک کوشش کرکے ایک تخلیقی سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ لاکھوں لوگوں سے رابطہ کرسکے گا، اگر آپ خواہش مند ہیں کہ ایک مقصد کےلیے کام کریں تو پھر آپ جہاں کہیں بھی ہوں اسکے لیے کام کرسکتے ہیں۔

رضاکار خود بلا کسی معاوضے کے رجسٹر ریزنگ پلیٹ فارم پر خود کو رجسٹر کراسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کو بنیادی معلومات درکار ہونگی جیساکہ نام، ای میل، فون نمبر اور سائن اپ پاس ورڈ۔ رضاکار کمیونٹی سروس کے حوالے سے اپنی مرضی کا شعبہ اور سرگرمی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

ملکر ڈاٹ کام اپنے متعلقہ سوشل مقاصد کے لیے بہترین رضاکاروں کا انتخاب کرسکتی ۔ اسی طرح رضا کار بھی کمیونٹی سروس پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی پروفائل بہتر بناسکتے ہیں اور جن سماجی تنظیموں کے ساتھ وہ کام کررہے ہیں وہاں سے وہ تعمیری فیڈ بیک بھی لے سکتے ہیں۔

تازہ ترین