• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے پر بھارتی چینل کی حامد میر پر تنقید


مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز اٹھانے پر پاکستان کے معروف صحافی و اینکرپرسن حامد میر کو بھارتی ٹی وی چینل نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا اپنی روایت کے مطابق کشمیر کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو اپنی منفی رپورٹنگ سے اسے تنقید کا نشانہ بنانے میں پیش پیش ہے۔

اس کام کے لیے بھارتی میڈیا انسانیت، قانون، انصاف اور صحافت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کے پوری طرح اپنی حکومت کا ہمنوا بن گیا ہے۔

پاکستان کے معروف صحافی اور اینکرپرسن حامد میر نے بھارتیوں کو ان کا اصل چہرہ دکھایا تو مودی کے زیر تسلط میڈیا آپے سے باہر ہوگیا۔

حامد میں نے کشمیریوں کے لیے حفیظ جالندھری کا ایک شعر پڑھا۔

انھوں نے کہا کہ حفیظ جالندھری صاحب نے بہت سال پہلے شہیدوں کے مزاروں پر کھڑے ہو کر کہا تھا:

یہ لہو جتنا بہے گا رنگ لاتا جائے گا

راہِ آزادی میں تازہ گل کھلاتا جائے گا

حامد میر کا کہنا تھا کہ آج سری نگر میں شہیدوں کے مزاروں سے ایک مرتبہ پھر یہی آواز آرہی ہے ’جا چھوڑ دے میری وادی‘۔

تازہ ترین