• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ضوابط جاری

پنجاب میں تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ضوابط جاری


حکومت پنجاب نے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے۔ بچوں اور اسٹاف کے لیے سینیٹائزر اور ماسک لازمی ہوگا۔ اسکولز میں صبح اسمبلی سے گریز کیا جائے گا۔

پنجاب میں تعلیمی اداروں کیلئے ایس او پیز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی دیں، بچے کسی بھی چیز کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں، بچوں کو بار بار صابن سے ہاتھ دھونے کی تلقین بھی کی جائے، انہیں بتایا جائے کہ اسکول سے واپسی پر گھر والوں سے میل جول سے قبل نہالیں۔

ایس او پیز میں شامل ہے کہ بچے بغیر ہاتھ دھوئے آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے پرہیز کریں۔ سانس کے مسائل سے دوچار اسٹاف اور بچوں کو مکمل صحت یاب ہونے تک گھر رہنےکی تلقین کی جائے، لیکچر کے دوران ماسک پہننا لازم ہوگا جبکہ 6 فٹ فاصلہ قائم رکھنے کے لیے اسکولوں میں نشانات لگائے جائیں۔

تعلیمی اداروں میں کلاس رومز، لائبریری، اسٹاف روم، لیبارٹری میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے، چھٹی کے وقت ایک سے زائد خارجی راستے استعمال کیے جائیں، چھوٹے بچوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں مشغول نہ کیا جائے، اسکول وین یا بس میں گنجائش سے 50 فیصد کم بچے بٹھائے جائیں۔

تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے پہلے ٹمپریچر لازمی چیک کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں فرش پر قالین بچھانے کی اجازت نہیں ہوگی، پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں کی دن میں دو بار ڈس انفیکشن یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین