• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ ہاکس بے روڈ کی تعمیر نو کا حکم دیں، ٹرانسپورٹرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے چیئرمین کیپٹن (ر) آصف محمود نے کہا ہے کہ گلبائی تا ہاکس بے روڈ حالیہ بارشوں سے تباہ ہو گیا، آئے دن یہاں ٹریفک حادثات ہورہے ہیں اور قیمتی جانوں اور املاک کا ضیاع ہو رہا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ ، وزیرِ بلدیات ،وزیرِ ٹرانسپورٹ اور میئر کراچی سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پرگلبائی تا ہاکس بے روڈ کا دورہ کریں اور اس کی تباہ حالی کا جائزہ لے کر جلد از جلد اس کی تعمیر نو کا حکم دیں اورساتھ ہی ہاکس بے روڈ پر موجودنالے کی صفائی اورسڑکوں پر موجودبارش کے پانی کی نکاسی کے لیے بھی فوری ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کیے جائیں۔
تازہ ترین