• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹوئنٹی اجلاس ،روس، بھارت اور چین پر مشتمل سمٹ ہوگی

کراچی (نیوز ڈیسک) ماسکو حکومت رواں برس جی ٹوئنٹی کے اجلاس کے موقع پر روس، بھارت اور چین پر مشتمل سمٹ کی منصوبہ بندی کررہی ہے، یہ بات بھارتی میڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ جی ٹوئنٹی کا اجلاس رواں برس نومبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ روس، انڈیا اور چین پر مشتمل سمٹ میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن ان کے چینی ہم منصب شی چن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شرکت کریں گے اور اس سمٹ کے انعقاد کا معاملہ ان تینوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان 23 جون کو ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں زیر بحث آیا تھا۔
تازہ ترین