• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی جبر کا نتیجہ اچھا نہیںہوتا، خواجہ آصف، معاملے کی مکمل تحقیقات ہوں گی، شاہ محمود

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پرہونے والی ہنگامہ آرائی کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی پہنچ گیا۔اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان کو یقین دلایا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیگی۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ریاستی جبر کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا مریم نواز جب نیب کے دفتر پہنچی تو اس دوران پولیس نے مسلم لیگی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا۔ اس کا ردعمل ہوسکتا ہے، اگر مریم نواز نیب میں پیش ہو کر اپنا جواب جمع کرادیتی تو لوگ پرامن طریقے سے منتشر ہوجاتے۔ کیا وجہ ہے کہ عدالتوں کے باہر اتنی پولیس فورس نہیں ہوتی جتنی لاہور نیب کے دفتر میں ہوتی ہے۔
تازہ ترین