• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن پتھراؤ کریگا تو کیا وہ اپنے لیڈر کی گاڑی پر مارے گا، جاوید لطیف


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ کارکن پتھراؤ کریگا تو کیا وہ اپنے لیڈر کی گاڑی پر مارے گا،معاون خصوصی وزیراعظم علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ سیاسی ایونٹ بنایا گیا ہے اگر یہ سب نہ ہوتا تو مریم نواز سے بہت سے سوالات ہونے تھے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے یہ بتائیں کیا کوئی پاپولر لیڈر شپ کو کہیں بلاتے ہیں تو کیا کارکن ساتھ نہیں جاتے، جاتے ہیں نا کوئی بلاتا نہیں ہے کچھ جماعتیں ارینج بھی کرتی ہیں لیکن کوئی جماعت کا سربراہ یہ نہیں کہتا کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہ پولیس والوں کی ٹانگیں توڑ دو جو شیشے توڑے گئے یہ سب کچھ ہوا یہ نیب نے خود کیا ہے ۔ ورکر جماعت کے ساتھ تھے انہیں روکا جارہا تھا وہ ساتھ آنا چاہ رہے تھے اتنا بڑا موب ہو انتظامیہ بات کر لیتی ہے کبھی یہ نہیں ہوتا کہ کیمیکل اسپرے شروع کر دیں سب سے پہلے کیمیکل اسپرے کیا گیا پھر جواب میں پتھراؤ ہوا ہے۔معاون خصوصی وزیراعظم علی نواز اعوان نے کہا کہ میرا تعلق تحریک انصاف سے ہے کیا میں ایسا کچھ کروں گا کہ جس سے ہمدردیاں ہماری مخالف پارٹی کو چلی جائیں ایسا کبھی نہیں کروں گا ان کا حق ہے جلسے کریں نیب نے بلایا ہے کارکنوں کے ساتھ جائیں اور ایک ماضی ہے نون لیگ کہ وہ عدالت پر حملہ کرتے رہے ہیں اگر چیزیں تسلسل سے دیکھی جائیں تو یہ چیزیں ثابت ہوتی ہیں یہ سیاسی ایونٹ بنایا گیا ہے اگر یہ سب نہ ہوتا تو مریم نواز سے بہت سے سوالات ہونے تھے۔میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ہم تیار ہیں جوڈیشل انکوائری ہوجائے ۔ وزیر اطلاعات پنجاب جھوٹ بولنے کی حد کردیتے ہیں ۔ آپ کے رپورٹر یہ خود کہہ رہے ہیں کہ نیب کی بلڈنگ اور نیب کے گیٹ میں ایک کلو میٹر کا فاصلہ ہے ممکن نہیں ہے وہاں سے کوئی پتھراؤ کرے اور وہ ایک کلو میٹر آگے تک چلا جائے۔ مریم نواز کا تین مرتبہ روٹ چینج کیا گیا ہم اس کو فالو کرتے رہے۔

تازہ ترین