• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص

نئی دہلی (جنگ نیوز )بالی وڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور پیر کو حالت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔منگل کو 61 سالہ اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے فلمی صنعت سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکرمند ہونے یا غیرضروری اطلاعات پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کی محبت اور سپورٹ سے بہت جلد واپس آئیں گے۔اب بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کے تیسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سنجے دت بیرون ملک علاج پر غور کررہے ہیں مگر ممبئی میں ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کررہے ہیں، جس کے بعد وہ حتمی فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنجے دت علاج کے لیے جلد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔
تازہ ترین