• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24ہزار ارب قرض کی تحقیقاتی رپورٹ، انکوائری کمیشن سے مزید جوابات طلب

اسلام آباد(آئی این پی )24 ہزار ارب روپے کے قرض کی تحقیقات کے معاملے پر وزیراعظم آفس نے انکوائری رپورٹ قرضہ انکوائری کمیشن کو واپس بھجواتے ہوئے رپورٹ سے متعلق مزید سوالات اور ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم انکوائری رپورٹ کی بنیاد پرقومی احتساب بیورو(نیب) کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق2008 سے 2018 کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کا نقصان ہوا، اورنج لائن ٹرین، بی آرٹی پشاور بس سمیت بیشتر منصوبوں کی بھی انکوائری کی گئی ہے۔
تازہ ترین