پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے ضلع پشاور میں عطائیوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دی گئی ہے جس کیلئے زونل انسپکٹرز پر مشتمل تین ٹیمیں تشکیل دیدیں جنہیں شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی عطائیوں کیخلاف کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ کمیشن کے ذرائع کیمطابق کریک ڈائون میں عطائیوں ، غیر رجسٹرڈ لیبارٹریوں، کلینکس ، ایکسرے سنٹرز کے خلاف کارزروائی کی جارہی ہے ، پہلے دن پشاور ٹاؤن ون میں21طبی مراکز صحت کو غیر معیاری اور ناقص طبی سہولیات فراہم کرنے پر سیل کیا گیا ہے۔ کریک ڈائون گرینڈ آپریشن کا حصہ ہے جس میں تمام غیر معیاری اور ناقص طبی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز صحت کو سیل کیا جائے گا۔