• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرح پی سی بی کو بھی لیڈ لینی چاہیے، عاقب جاوید

 ’بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرح پی سی بی کو بھی لیڈ لینی چاہیے‘


سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کے انعقاد کے لیے تاریخوں اور وینیوز کا اعلان ضروری ہے، پی سی بی نے بقیہ میچز نومبر میں کرانے کا سوچا ہے توجلد اعلان کریں، بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرح پی سی بی کو بھی لیڈ لینی چاہیے ۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ملتوی شدہ میچز نومبر میں کروانے کے علاوہ ایک دو اور آپشنز پر کام کرنا چاہیے ،ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا اعلان بھی دو ماہ قبل کر دیا گیا تھا ، جلد اعلان سے انٹرنیشنل پلیئرز کو بھی پی ایس ایل فائیو کی ممکنہ ونڈو کا پتا چلے گا ۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے آئی پی ایل اور ٹی ٹین لیگ کے درمیان یو اے ای میں ایک ونڈو بنائے، انٹرنیشنل پلیئرز یو اے ای میں موجود ہوں گے تو پی ایس ایل فائیو کے میچزمیں آسانی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز نومبر میں نہیں ہو سکتے تو آئندہ سال پوری سپر لیگ کیسے ممکن ہے۔

تازہ ترین