• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ پر ملزم کو قید و جرمانے کی سزا

کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ پر ملزم کو قید و جرمانے کی سزا


کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنا دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ مجرم سلیم احمد کو مجموعی طور پر 5 سال قید کاٹنی ہوگی ساتھ میں 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 8 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

مجرم سلیم احمد کو سی ٹی ڈی نے کراچی ایڈمن سوسائٹی سے گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مجرم اس سے قبل بھی کالعدم تنظیم سے روابط پر گرفتار ہو چکا ہے، مجرم کے خلاف قائم جے آئی ٹی نے بھی مجرم کو ’گرے‘ قرار دیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسر نے مقدمے سے متعلق دستاویزات میں سنگین غلطیاں کیں، تفتیشی افسر نے استغاثہ کے گواہ کے بیان میں غلط نام کا اندراج کیا۔

عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے مجرم کی نشاندہی پر برآمدگی کو بھی مشکوک بنایا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کالعدم تنظیم کے پوسٹر لگانے والے 2 افراد کو قید اور جرمانہ

کالعدم تنظیم کے کارندے کو10 سال قید، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

عدالت نے تفتیشی افسر علی حیدر اور ہیڈ کانسٹیبل ماجد کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو انکوائری کی رپورٹ 30 دن میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کا اپنے فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے سنگین غلطیاں کر کے استغاثہ کا مقدمہ کمزور کیا۔

تازہ ترین