• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم کے پوسٹر لگانے والے دو افراد کو قید اور جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے کالعدم تنظیم کے پوسٹر لگانے کے الزام میں ملوث دو ملزمان کو تین تین ماہ قید اور دس دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی، سزا پانے والے ملزمان محمد ارشد اور محمد عابد کو سی ٹی ڈی پولیس نے تاج کمپنی کے علاقہ میں پوسٹر لگاتے گرفتار کیا تھا دونوں ملزم ضمانت پر تھے گزشتہ روز فیصلہ سنتے ہی پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔
تازہ ترین