• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب مکمل کرلی

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’ان فنشڈ‘ مکمل کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریانکا نے اپنی کتاب کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کی ان کی کتاب مکمل ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ان فنشڈ‘ مکمل ہوگئی ہے اور حتمی مسودہ بھی ارسال کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ’میں آپ سب کے ساتھ اپنی کتاب کو شیئرکرنے کیلئے مزید انتظار نہیں کرسکتی، اس کتاب کا ہر لفظ میری زندگی میں خودشناسی کی عکاسی کرتا ہے۔‘

اداکارہ کے مطابق ان کی یہ کتاب اداکارہ، پروڈیوسر، گلوکارہ اور یونیسف کی سفیر برائے خیر سگالی پریانکا کے ذاتی مضامین ، کہانیوں اور مشاہدات کا مجموعہ ہوگی۔

پریانکا نے اپنی کتاب کی پہلی جھلک جون 2018 میں شیئر کی تھی۔

گزشتہ سال پریانکا نے بتایا تھا کہ وہ اپنی کتاب کو  ’ان فنشڈ‘  یعنی نامکمل کا نام اس لیے دے رہی ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کرنا چاہتی تھیں، زندگی میں بہت کچھ نامکمل ہے اس وجہ سے وہ اپنی کتاب کو ’ان فنشڈ‘ کا نام دے رہی  ہیں۔

تازہ ترین