• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جلد از جلد آٹے کی قیمت کم کرنے کیلئے کوشاں ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں جلد از جلد آٹے کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہر ہفتے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلاتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس وقت منہگائی کا چیلنج حکومت کو درپیش ہے۔ آٹا اور چینی امیر اور غریب سب استعمال کرتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمت 900 سے 1100 روپے تک رہتی ہے، خیبرپختونخوا میں فائن آٹے کا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہر کراچی میں آٹے کی قیمت 14 سو سے لیکر 1700 روپے فی من ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پورے ملک میں 19، 20 کے فرق سے آٹے کی قیمت کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسا مکینزم بنایا جائے کہ ملک میں آٹے کی قیمت تقریباً یکساں ہو۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیر اعظم اشیا کی پرائسز کو دیکھ رہی ہے، ہم کم وقت میں آٹے کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور قیمتوں کو نیچے لانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چینی کے حوالے دو تین ہفتے پہلے رپورٹس ملی تھیں کہ اسٹاک ایک دم کم ہوگئے، اس بارے میں تحقیقات جارہی ہیں، کہ اسٹاک اچانک سے کیوں کم ہوا۔

تازہ ترین