امریکی فوج نے کیریبین میں وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی دستوں نے منگل کو وینزویلا کے تیل سے منسلک ساتواں جہاز قبضے میں لیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ امریکی فورسز نے موٹر ویسل ساگیٹا کو بغیر کسی مزاحمت کے اپنی تحویل میں لے لیا۔
امریکی فوجی کمانڈ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا گزشتہ قبضوں کی طرح اس بار بھی امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا یا نہیں۔