• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ اپنے والد کرس براڈ سے شدید خفا ہو گئے اور اپنے والد کو ہی کرسمس کارڈ کی فہرست سے خارج کر دیا۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے پر بطور میچ ریفری کرس براڈ نے اسٹورٹ براڈ پر جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا تھا۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں یاسر شاہ کو آؤٹ کر کے اسٹورٹ براڈ نے جملہ کسا۔

میچ کے بعد آئی سی سی ریفری کرس براڈ نے اپنے بیٹے اسٹورٹ کو قصور وار قرار دیتے ہوئے نہ صرف 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا بلکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ایوارڈ کیا۔

واضح رہے کہ یہ 24 ماہ میں اسٹورٹ براڈ کا تیسرا ڈی میرٹ پوائنٹ ہے جبکہ ایک اور غلطی انہیں ایک ٹیسٹ کے لیے باہر کردے گی۔

اسٹورٹ براڈ نے والد کی جانب سے دی گئی سزا پر شدید ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں کرسمس پر نیک خواہشات کا کارڈ تک بھیجنے سے منع کر دیا، کرسمس کارڈ اور تحفہ کی فہرست سے خارج کر دیا۔

تازہ ترین